+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 31 2024 15:14:37
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو تک گاہک بن جاتا ہے اچھے رکھنے والے مالوں کا۔ 5 جون کے سودوں کے 213.5/214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 جولائ کے سودوں کے 221/222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب تین دن سے تھلوں میں مارکیٹ کافی تیز ہے۔ تھل کے مال نئے ہیں۔ زیادہ تر ٹریڈرز کراچی والے مال بیچ کر تھل والے مال سٹاک کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 8600 روپیہ من ملتان 8550 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 8450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ دوسری جانب بکنگ نمبر 1 کوالٹی کے 915 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 810/820 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 244 سے اوپر کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں ابھی بھی بہت خلا ہے۔ مزید تیزی کے امکانات ہیں۔