+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 01 2024 13:17:55
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 2400/2500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سبی کوالٹی بھی مارکیٹ بہتر ہے اور 2700/2800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ مال بک جاتے ہیں۔ ٹریڈرز بھی مال بیچ کر سائڈ پر ہو رہے ہیں۔ چارہ جات کے بیچ کے کام میں پیداوار کم ہونے کے ساتھ ساتھ لاگت بھی بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کئ بار پیداوار کم ہونے کے باوجود مندہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لاگت ہی نہیں ہوتی۔ 
ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ پرولائن 310/315 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 4200/4250 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ گاہک ہے مال بک جاتے ہیں۔ ٹریڈرز کے اوپر ریٹ والے مال ہیں۔ بیچ نہیں ہیں نقصان ہے۔