+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 01 2024 12:59:40
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ کوالٹی مال کے 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ شہزادی کوالٹی فیصل آباد منڈی میں ڈنڈی والے مال 13500/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ  سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ میں جو بیج کاشت ہوا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے حالات نازک ہیں۔فصل سوکھ رہی ہے۔ تاہم اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ جو پنیری سوکھ جاتی ہے کسان اس پر دوبارہ محنت کرتا ہے۔ اس کی گوڈی کر کے اس کو آخری حد تک بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس پر نظر رکھنی چاہیے۔ مندہ تیزی کے اسباب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی نمایاں ہونگے۔ 10/15 دن تک جامپور کے مال آنا شروع ہو جائیں گے۔ وہاں مارکیٹ کی صورت حال سامنے آئے گی۔