+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 28 2024 12:44:16
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8800/8900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز نفع پکا کر کے فارغ ہو گئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں اکا دکا نئے مال کے کام ہونے لگ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حیدر آباد منڈی میں تنزانیہ مال پڑے ہوے ہیں۔ وہ ٹریڈرز نے بک تو کروا لیے ہیں لیکن اب بک نہیں رہے ہیں۔ تنزانیہ مال 525/550 ڈالر والے مال ہیں جو کراچی پورٹ پر 6300 سے 6700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ حیدر آباد منڈی میں ریٹ تو 6000/6200 کہتے ہیں لیکن 6000 میں بھی مال نہیں بکتے ہیں۔