+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 25 2024 12:00:59
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 208 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 جون کے سودوں کے 211 جبکہ 5 جولائ کے سودوں کے 218 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بیچ انتہای کم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہت بڑا فرق ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 40/50 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 815/825 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ نمبر 1 کراپ 910/920 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی بھی 250 کا پڑتا ہے۔ جب تک لوکل مارکیٹ پڑتے کے قریب نہیں آئے گی بیچ ہی نہیں آنی ہے۔ اکا دکا بیچ آتی ہے وہ بھی ریٹ بڑھا کر۔ سرگودھا منڈی اور ملتان 8250 فیصل آباد منڈی میں 8150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ فل گرم ہے۔