+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 21 2024 14:41:45
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ 500/700 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 15300/15500 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ باریک تل 14800 تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے تین ماہ میں 5000 روپیہ من مارکیٹ مندی ہوئ ہے۔ گرمیوں میں لوکل ڈیمانڈ ختم ہو جاتی ہے۔ مارچ اپریل مئ پچھلے تین ماہ سے لوکل میں گاہکی نہیں ہے۔ نیو کراپ کے ایکسپورٹرز 15000 کے گاہک ہیں۔ نیو کراپ کی بیچ نہیں ہے۔ اس میں فصل لیٹ ہو گئ تو ڈلوری لیٹ ملنے کا خطرہ ہوتا ہے پھر سودوں میں پھڈے پڑ جاتے ہیں۔ اس لیے اتنی جلدی ابھی نیو کراپ کی بیچ نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی سمجھنی چاہیے۔