+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 10 2024 16:52:54
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں جہاز والا مال 1 روپیہ کلو ریٹ کم ہوا ہے اور 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج کراچی پورٹ پر جہاز لگ گیا ہے جس میں 19500 ٹن مسور ثابت ہے۔ تاہم اس میں مال 713 سے 742 ڈالر تک بک ہوا ہے۔ 713 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 215.44 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 742 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 224.21 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مال نیچے ریٹ میں ہی فروخت ہو رہے ہیں امپورٹرز کو وارہ نہیں ہے۔ دوسرا ڈیمانڈ کی اگر بات کی جائے تو 20/25 دن تو ڈیمانڈ رہے گی پھر آگے عید میں اور  اس کے بعد ڈیمانڈ تھوڑی کم ہو سکتی ہے۔ گوشت کی لاگت زیادہ ہوتی ہے عید الضحی کے تحوار پر۔ پھر ساتھ ہی ایک اور جہاز 12000 ٹن کا پائپ لائن میں ہے وہ بھی ا جائے گا۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔