Millet | باجرہ
Jan 25 2025
Jan 14 2023 17:43:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 14700 جبکہ باریک تل 14300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوریا کا ٹینڈر مارکیٹ میں آیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہوئی ہے۔ ایک آدھ دن اپڈیٹ ا جاے گی کہ یہ ٹینڈر کتنے ٹن کا ہے اور کونسی تاریخ کو ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر ہے .
Jan 14 2023 17:43:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو لائن 3500/3550 بھاگ ناڑی 3900 سبی 4000 مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار انڈین 240 مارکیٹ میں ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 4200 جیسے حالات ہیں۔ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 14 2023 17:30:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد کولڈ اسٹور والی 19000 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سننے میں آیا ہے کہ کل کراچی والوں نے بھی کولڈ اسٹور والی 2/3 ٹرک خریداری کی ہے فیصل آباد سے۔ کیونکہ سندھ میں جو ابھی آمد ہو رہی ہے کنری منڈی میں مال انتہائی ناقص کوالٹی کے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کراچی والوں کو بھی فیصل آباد سے خریداری کرنے کی ضرورت پیش آ گئی ہے۔ یہ انتہائی تیزی کی خبر ہے۔ نئی ہائبرڈ گیلے مال 21000 جبکہ خشک مال 22000/22500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال تو رکی ہوئی ہے۔ لیکن فروری اور مارچ بہت بڑی گاہکی کے مہینے ہیں۔ کہیں بھی شارٹیج بن سکتی ہے۔ .
Jan 14 2023 17:17:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنارشین چیکو شام کے اوقات میں 5 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور ریگولر کوالٹی 255/260 جبکہ سارٹیکس مالوں کے 265 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ ۔ سوڈان کوالٹی 258/260 اسٹریلیا 7/8 278/280 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 285 کینیڈا 8/9 مکس 305/310 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ترکی 8 ایم ارجنٹینا 9 ایم ایم 350 امریکن 9 ایم ایم 400/405 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 14 2023 16:55:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں شام کے اوقات میں 200/300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 14200/300 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 45/50 دن کی پیمنٹ پر 15000 سے 15200 تک کام ہوے ہیں تھل پنجاب کی منڈیوں میں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی تھر پارکر کوالٹی 14200 تک کام ہوے ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ .
Jan 14 2023 16:50:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 3150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شکر گڑھ نارووال لائن پر 3100 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر 7800 سے 7900 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق باجرہ میں اس وقت پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہے۔ لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گندم مہنگی ہے اور تھر پارکر میں باجرہ تین ٹائم کھانے میں استعمال ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جانوروں کی خوراک کھل وغیرہ بھی مہنگی ہے اور لوگ جانوروں کو بھی باجرہ دھڑا دھڑ کھلا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پنجاب میں گندم اپریل میں شروع ہوتی ہے اور اپریل میں ابھی چار ماہ پڑے ہوے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ چار ماہ باجرہ کی بھرپور لاگت رہے گی۔ اس لئے باجرہ پرافٹ ٹیکنگ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jan 14 2023 16:40:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 167 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی تھی۔ بیچ تھی گاہک خاموش تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 12000 ٹن کا ایک جہاز جو 17 جنوری کو پورٹ پر لگنا تھا آج ایک ایمپورٹر نے بتایا کہ اب یہ جہاز 19 جنوری کو لگے گا۔ جہاز کے مال میں 153.5 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایک 36000 ٹن کا جہاز جنوری میں لوڈ ہونا ہے تاہم سننے میں آیا ہے کہ کہ کینیڈا کے جس ایکسپوٹر نے پاکستان کو جہاز فروخت کیا ہے وہ مال لوڈ کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ بنک ڈالر نہیں فراہم کر رہے ہیں اس لیے۔ تاہم ابھی یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ جہاز کینسل ہو گیا ہے لیکن مسائل ضرور ہیں۔ جیسے جیسے جنوری والے جہاز کی مزید خبریں ہمارے پاس آتی جائیں گیں ہم اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ ابھی تک صرف یہی خبر ہے کہ شائد جہاز نہ لوڈ ہو۔ تاہم ایمپورٹرز جنہوں نے مال بک کرایا ہوا ہے وہ بھی اپنا پورا زور لگائیں گے کہ جہاز شپ ہو جائے۔ .
Jan 14 2023 16:26:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 190 نپر مسور بھی 190 جیسے حالات ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ ریٹیل کوالٹی 192 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال انڈیا میں 7 فیصد مسور کی کاشت زیادہ ہے۔ جبکہ آسٹریلیا میں میں بھی 10 لاکھ ٹن سے زائد فصل سننے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلیا نے 8 سے 8.5 لاکھ ٹن مسور پیدا کیا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں مسور سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔ البتہ پاکستان میں مسور کا کاروبار ایل سی کھلنے اور بنکوں سے ڈالر ملنے پر منحصر ہو گا۔ فل الحال پاکستان میں دو جہاز متوقع ہیں ایک 17 جنوری کو پورٹ پر جو جہاز لگنا تھا اب 19 جنوری کو شائد لگے 12000 ٹن کرمسن کا۔ جبکہ دوسرا جہاز 9000 ٹن نپر مسور کا ہے جو 5 فروری کو لگے گا۔ کرمسن 702 ڈالر میں بک ہوا ہے جبکہ نپر 680 ڈالر میں بک ہوا ہے۔ .
Jan 14 2023 16:17:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 11300 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 14 2023 16:05:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8500 روپیہ من جبکہ پرانی کراپ کا مال 8600 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott