+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 14 2023 16:50:35
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  باجرہ لالہ موسیٰ لائن 3150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شکر گڑھ نارووال لائن پر 3100 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر 7800 سے 7900 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق باجرہ میں اس وقت پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہے۔ لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گندم مہنگی ہے اور تھر پارکر میں باجرہ تین ٹائم کھانے میں استعمال ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جانوروں کی خوراک کھل وغیرہ بھی مہنگی ہے اور لوگ جانوروں کو بھی باجرہ دھڑا دھڑ کھلا رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پنجاب میں گندم اپریل میں شروع ہوتی ہے اور اپریل میں ابھی چار ماہ پڑے ہوے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ چار ماہ باجرہ کی بھرپور لاگت رہے گی۔  اس لئے باجرہ پرافٹ ٹیکنگ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔