+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 14 2023 16:26:20
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 190 نپر مسور بھی 190 جیسے حالات ہیں۔  پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ ریٹیل کوالٹی 192 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال انڈیا میں 7 فیصد مسور کی کاشت زیادہ ہے۔  جبکہ آسٹریلیا میں میں بھی 10 لاکھ ٹن سے زائد فصل سننے میں آ رہی ہے۔  گزشتہ سال آسٹریلیا نے 8 سے 8.5 لاکھ ٹن مسور پیدا کیا تھا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں مسور سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔  البتہ پاکستان میں مسور کا کاروبار ایل سی کھلنے اور بنکوں سے ڈالر ملنے پر منحصر ہو گا۔  فل الحال پاکستان میں دو جہاز متوقع ہیں ایک 17 جنوری کو پورٹ پر جو جہاز لگنا تھا اب 19 جنوری کو شائد لگے 12000 ٹن کرمسن کا۔  جبکہ دوسرا جہاز 9000 ٹن نپر مسور کا ہے جو 5 فروری کو لگے گا۔  کرمسن 702 ڈالر میں بک ہوا ہے جبکہ نپر 680 ڈالر میں بک ہوا ہے۔