+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 08 2023 13:05:25
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 212/213 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فالکن نپر کوالٹی مال 215/216 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 235 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا میں زیادہ گرمی کے باعث مسور کی فصل متاثر ہوئ ہے۔ مسور کی فصل اس سال 30% تک کم متوقع ہے۔ پچھلے سال 1.7 ملین ٹن تھی جبکہ اس سال 1.1 سے 1.2 ملین ٹن متوقع کی جا رہی ہے کینیڈا کی فصل۔ بارشیں کم ہوئ ہیں جس سے ایوریج ییلڈ بھی کم ہوئ ہے۔ تاہم یہ فیگر 2021 کی نسبت اچھے ہیں۔ دوسری جانب ساوتھ اسٹریلیا اور ویکٹوریا میں جون اور جولائ میں کم بارشیں ہوئ ہیں۔ اس سال کی فصل 9 لکھ سے 10 لکھ ٹن متوقع کی جا رہی ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 28/30 % کم ہے۔ تاہم یو ایس ڈی اے مسور کی فصل کی صورتحال 12 سپتمبر تک دے گا۔ مزید رشیا اور یوکرین کی 1.5 لاکھ ٹن کی فصل متوقع ہے جس میں 50 ہزار ٹن لال اور 1 لاکھ ٹن سبز مسور شامل ہیں۔ یوکرین کی فصل 25/30 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ اگر انڈیا کی کھپت کی بات کی جائے تو 2022/2023 میں انڈیا نے 2020 اور 2021 کی نسبت کینیڈا سے کم جبکہ اسٹریلیا سے زیادہ امپورٹ کی ہے۔ کینیڈا سے 485692 جبکہ اسٹریلیا سے 355179 ٹن اور دوسرے اوریجن سے 17766 ٹن امپورٹ کی ہے جو کہ ٹوٹل 858437 میٹرک ٹن بنتی ہے۔ پچھلے سال ٹوٹل 667430 میٹرک ٹن تھی اس سے پچھلے سال 1116174 میڑک ٹن تھی۔ مجموعی طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ ایکسپورٹرز مضبوط بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے کنٹینرز میں مال آ جایا کرتے تھے اور پیمنٹیں نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ نرم بھی ہو جایا کرتی تھی۔ ابھی لوکل مارکیٹ بھی مضبوط ہی ہے