+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 11 2022 11:34:45
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6110 ملتان 6025 فیصل آباد 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہوئی ہے کیونکہ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں کیونکہ کراچی کی مارکیٹ میں لمبے چوڑے مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ پورٹ پر عید کے بعد ہی مال لگیں گے۔ اس بات کا صحیح اندازہ بھی ہمیں 5/6 جولائی کو جب آسٹریلیا سے رپورٹ آنے گی کہ مئ میں کتنی لوڈنگ ہوئی ہے تب ہی لگ سکے گا۔ تاہم ماہرین عید الاضحی تک بہتری کے امکانات گن رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی پنجاب کے ایک بہت پرانے اور نہایت ہی تجربہ کار جو ٹریڈر بھی ہیں اور امپورٹر بھی ان سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت زیادہ گرمی پڑھ رہی ہے۔ جیسے ہی بارشیں شروع ہونگی تقریباً تمام دالوں کی بہت اچھی ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ اور جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بھی بہتر ہو جائے گی۔