+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 10 2022 14:46:28
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں آج جمعہ کی وجہ سے کافی مارکیٹیں بند ہیں جسکی وجہ سے کام کاج کم ہے۔ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریگولر کوالٹی 155 جبکہ فالکن بریج کے مال 158/59 تک بھی کام ہو جاتے ہیں کیونکہ فالکن بریج کی کوالٹی بہت شاندار ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 635/37 جبکہ نمبر ون گریڈ 675 جیسے حالات ہیں۔ 675 ڈالر والا کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 147 تک پڑتا ہے۔ فل الحال ماہرین تیزی کی باتیں ہی کر رہے ہیں کیونکہ آسٹریلیا سے اپریل میں 100 کنٹینر سے کم لوڈنگ ہوئی ہے پاکستان کیلئے۔ اس لئے جون کے مہینے میں پورٹ پر آمد تھوڑی تھوڑی ہی رہے گی۔ عید الاضحی کے بعد شائد آمد میں اضافہ ہو۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ گرم ہی دکھائی دے رہی ہے۔