+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 08 2023 20:02:03
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 11380 تک کام ہوے تھے تاہم اس وقت دوبارہ 80 روپیہ کوئنٹل کم ہوئی ہے اور 11300 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے 11625 تک ہوے تھے اس وقت 40 روپیہ کوئنٹل کم ہوئی ہے اور 11585 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کیونکہ ملیں بہت ٹائیٹ بیٹھی ہوئی ہیں۔ اتحاد مل والا 125 مانگتا ہے اپریل کا۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو مل سے مئ کے سودے 12700/800 تک ہوے تھے۔ دو چار دن پہلے۔ سینٹرل پنجاب میں المعز گروپ 13500 مانگتا ہے مئ کا۔ جبکہ سندھ کی ملوں نے دو چار دن پہلے 12000 تک کام کئے تھے۔ زیریں سندھ کی ملیں بھی حاضر میں مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت سب سے سستی جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد ہی ہے۔  اس لئے یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔  اپریل کے سودے بھی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔  آگے عید کی گاہکی بھی آنی ہے۔  عید الفطر کے دنوں میں ایک تگڑی گاہکی نکلنے کے امکانات ہیں۔