+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 01 2022 11:22:47
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کنری منڈی میں نئی مرچ کی 100/150 بوری کی آمد تھی 12000 سے 19000 تک کام ہوے ہیں مال گیلے بھی ہیں اور رنگ بھی اچھا نہیں ہے۔ گزشتہ روز ٹیم پاک کموڈیٹیز نے سروے کرنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن حالات واقعات معلوم کئے تو پتا چلا کہ سکھر سے نچلے علاقوں سے لے کر حیدرآباد تک نیشنل ہائی وے پر پانی ہی پانی ہے سکھر سے حیدرآباد تک 12 گھنٹے لگتے ہیں۔ دوسری جانب ہم نے سندھ کے لوگوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا اگر آپ میر پور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں ا بھی جائیں تو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ہر علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس کے علاؤہ 10 ستمبر سے سندھ کے علاقوں میں دوبارہ بارشوں کے امکانات نظر آرہے ہیں دو تین سپیل ا سکتے ہیں بارشوں کے۔ اس لئے سروے کا فائدہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز نے آج سندھ کے کافی علاقوں میں فون پہ بات چیت کی ہے فصل کے بہت برے حالات ہیں کوئی قسمت والا بندہ ہو گا جسکی مرچ بچ گئی ہو ورنہ حالات نہیں ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے لیکن کسی وقت بھی تیزی کی جانب پلٹا کھا جاے گی۔