+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 24 2025 20:29:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور سوموار منگل پیمنٹ پر 222/222.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ شارٹ کوورنگ کی وجہ سے بہتر ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 27 تاریخ کو پورٹ پر بلک میں آمدن متوقع ہے جو کہ نیچے ریٹ والا مال ہے۔ زیادہ تر مظبوط گھر اس کا مال ہولڈ ہی کریں گے۔ کوئ تھوڑی بہت پیمنٹ کی ضرورت ہو تو سیل کریں گے ورنہ مارکیٹ میں کھل کر بیچ نہیں ہے کیونکہ بکنگ اب کافی تیز ہو چکی ہے۔ بکنگ میں تقریباً 100 ڈالر ریٹ تیز ہو چکا ہے تو امپورٹرز کم ریٹ والا مال ہی سنبھالیں گے۔ دوسری جانب شارٹ کوورنگ والے بھی گاہک ہیں اور جنہوں نے اوپر ریٹوں پرافٹ ٹیکنگ کی ہے وہ دوبارہ نیچے کر کے مال خریدنے کے خواہشمند ہیں لیکن مارکیٹ میں اچھے گھروں کی سیل کھل کر نہیں آتی ہے۔ اگے جو بھی تھوڑی بہت مارکیٹ پیمنٹ کی وجہ سے دباؤ میں آئے مال خریدنے چاہیے۔ بڑے گھر ہر ریٹ میں تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔