+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 25 2025 17:03:02
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 15675 جیسے ریٹ بن گئے ہیں پیر پیمنٹ پر۔ اپریل کے سودوں کی 15920 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ جبکہ مئی کے سودوں کی 16490 جیسی صورتحال بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ کی پانچ ملوں اور اتحاد شوگر ملز کو ملا کر تقریباً 6 ملوں میں 500 گاڑی کی لفٹنگ شروع ہو گئ ہے روزانہ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال لینے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ لفٹنگ تیز ہو گئ ہے اور جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں سیلنگ نہیں دے رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حاضر میں مال لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر حاضر میں گاہکی اسی طرح برقرار رہی تو مارکیٹ کسی بھی وقت تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔