+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 28 2025 11:58:05
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 226 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج تھل سائڈ مارکیٹ تیز ہے اور سرگودھا منڈی میں 9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ جون جولائی شپمنٹ 800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 250 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نیو کراپ تنزانیہ 750 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 234 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہ جولائ اگست شپمنٹ کے مال ہیں۔ آسٹریلیا نیو کراپ بھی 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 219.32 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ آسٹریلیا جتنے بھی بفر مال تھے سارے انڈیا خرید گیا ہے اور ابھی بھی سرکاری انڈین اداروں کے پاس چنا نہیں ہے اور آسٹریلیا میں سٹاک کم رہ گیا ہے۔ ان کی ٹوٹل 2.3 ملین ٹن کراپ میں سے 2 ملین ٹن تو آسٹریلیا ایکسپورٹ کر چکا ہے۔ جس میں سے انڈیا نے 1.31 ملیں ٹن مال خریداری کر لی ہے۔ آسٹریلیا نیو کراپ اکتوبر نومبر شپمنٹ کر کے ملتی ہے جو ادھر آنے میں مزید وقت لے گی۔ اس سے پہلے تنزانیہ رشیا کے نئے مال بھی آئیں گے۔ لیکن ان کا والیوم کم ہوتا وہ بھی آسٹریلیا کے پیچھے ہی چلیں گے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ ابھی کراچی پورٹ پر بلک میں آمدن بھی ہے اس سے جو تھوڑی بہت پیمنٹ پریشر کی وجہ سے لوکل مارکیٹ ڈائون ہو مال خریدنے چاہیں۔ لانگ ٹرم میں لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔