+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 15 2025 17:53:27
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری سودوں کے 14675/85 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15210/20 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ہنزہ شوگر ملز 17 فروری، پتوکی شوگر ملز، شیخو شوگر ملز، المعیز شوگر ملز، کمالیہ شوگر ملز، چشمہ شوگر ملز 20 فروری الائنس 21 فروری جبکہ حمزہ شوگر ملز آر وای کے شوگر ملز اور اتحاد شوگر ملز 25 فروری کو اپنے کرشنگ سیزن کے اختتام کا اعلان کریں گی۔ دوسری جانب گھوٹکی شوگر ملز نے گنے کے ریٹ میں 15 روپیہ من اضافی کر کے گیٹ ریٹ 490 روپیہ من تک کر دیا ہے۔ انڈس شوگر ملز کا بھی گیٹ ریٹ 475 روپیہ من تک ہے۔