Cumin | زیرہ
Sep 10 2025
Mar 13 2023 12:09:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر لوڈنگ 150 روپیہ کلو جبکہ جہاز والا مال 144 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے جہاز کے مال کا پڑتا 147/48 روپیہ کلو کا ہے۔ جبکہ ییلو پیس پڑتے سے نیچے بکنا شروع ہو گئی ہے۔ پیمنٹ کے بحران کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ .
Mar 10 2023 14:33:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید کم ہوے ہیں اور 154 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 144/45 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 284 کی سطح پر ہے۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Mar 09 2023 17:14:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں مارکیات سست ہے۔ حاضر مال 155 جبکہ جہاز والے مال 145/146 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب سائڈ سے بھی ڈیمانڈ سست ہے۔ افغانستان بارڈر سے بھی تھوڑے تھوڑے مال آ رہے ہیں۔ .
Mar 09 2023 12:43:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی روپیہ دو روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئی ہے اور 156 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز میں کچھ کمزور پارٹیوں کا مال ہے جس کی وجہ سے جہاز کے مال میں بیچ ہے۔ حالانکہ آج انٹر بنک میں ڈالر 283/288 روپیہ کا ہو گیا ہے جبکہ 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اس جہاز میں بکنگ ہوئی تھی۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 تک پڑتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ حاضر میں اردو جہاز کے مال کے ریٹ میں 8 روپیہ کلو کا فرق ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز ضرورت کا مال ہی خریدتے ہیں۔ .
Mar 07 2023 17:04:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 157 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 147 کی بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ فارورڈ کے سودوں کی کم ریٹ کی بیچ ہے اس لئے دوکاندار حضرات ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Mar 07 2023 13:35:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 159 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 148 کی بیچ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 06 2023 18:11:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کم ہوئی ہے اور 158 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 147 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ خاموش نظر آرہی ہے۔ .
Mar 06 2023 13:28:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں روپیہ دو روپیہ کم اوپن ہوے ہیں اور 160 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر ایک جہاز آگیا ہے لیکن ابھی تک برتھ پہ نہیں لگا 8 تاریخ کو برتھ ملے گا جہاز کو۔ ماہرین کے مطابق جہاز کے مال میں 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پیمنٹ 8 تاریخ کو اور ڈیلیوری 15 دن کے اندر اندر ہو گی۔ دال کی گاہکی اچھی ہے لیکن ٹریڈرز صرف ضرورت کے مطابق ہی دال خرید رہے ہیں کیونکہ پندرہ دن بعد کا سودا جب 150 روپیہ کلو میں مل رہا ہو تو حاضر میں لوگ ضرورت کے مطابق ہی لیتے ہیں۔ .
Mar 04 2023 17:40:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 161 شیڈ کے مال 155 جبکہ جہاز کے مال میں 148/50 روپیہ کلو تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیڈ سے مال تقریباً فارغ ہو گیا ہے 2 ہزار ٹن مال ہے جو اگلے تین چار دن تک فارغ ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز آج آیا ہے لیکن فل الحال جہاز سمندر میں ہی کھڑا ہے ماہرین کے مطابق جہاز کو 8 تاریخ تک برتھ ملے گا اتنی دیر میں شیڈ والے مال فارغ ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گاہکی اسوقت اچھی ہے تقریباً 20 ٹرالے روزانہ لوڈ ہو رہے ہیں یہ تقریباً 800 ٹن ییلو پیس بنتی ہے روز کی۔ آگے جہاز میں ڈیلیوری امید ہے 15 مارچ تک شروع ہو گی۔ اگر اس درمیان گاہکی زیادہ نکل آئ تو مارکیٹ میں ایک ہفتے کا گیپ بھی بن سکتا ہے۔ اور مارکیٹ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ .
Mar 04 2023 12:50:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 161 شیڈ کے مال 155 جبکہ 5 تاریخ والے جہاز میں 148 روپیہ کلو تک ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ 5 مارچ کو جہاز لگے گا۔ پہلے 36000 ٹن کی آواز تھی لیکن بعض ایمپورٹرز کہتے ہیں اس میں 40000 ٹن مال ہے۔ مقدار اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے صحیح وزن جب مینیفسٹ آئے گی تب ہی پتا چلے گا کالا چنا کے دو جہاز اور ایک جہاز ییلو پیس کا۔ ساتھ ساتھ ہی لگ رہے ہیں پیمنٹ کی تنگی بن سکتی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott