Cumin | زیرہ
Sep 10 2025
Mar 03 2023 15:15:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 162 جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کہ جبکہ جہاز والے مال کے 152 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ کل تیز ہو گیا تھا آج پھر 277 کے لیول پر ہے۔ جب ڈالر تیز ہوتا ہے تو مارکیٹ میں ڈالر کی وجہ سے کھینچ پڑ جاتی ہے۔ 5 تاریخ کو آمدن متوقع ہے۔ .
Mar 02 2023 17:11:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 163 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں حاضر میں جبکہ 8/10 دن بعد کی ڈیلیوری 158 اور 5 تاریخ والے جہاز میں 152 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر کالا چنا۔ سفید چنا ییلو پیس وغیرہ کی آمد ہے۔ ایک جہاز ییلو پیس کا لگے گا دو جہاز کالا چنا کے لگیں گے جبکہ سفید چنا کی آمد بھی ہو گی اس لئے پیمنٹ کا دباؤ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ مارکیٹ ٹائیٹ ہے۔ تاہم شعبان اور رمضان کیلئے سپلائی بہت ہے۔۔ فروری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 227 کنٹینر لگے ہیں رشین ییلو پیس کے۔ 5 مارچ کو 36000 ٹن کا جہاز لگے گا۔ .
Mar 02 2023 12:57:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور حاضر میں 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پانچ تاریخ کو لگنے والے جہاز میں 148 تک کام ہوے تھے تاہم آج انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔ .
Mar 01 2023 18:25:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے تھے۔ شام کے اوقات میں 5 تاریخ والے جہاز میں 148 کی سیلنگ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال 477 ڈالر فی ٹن میں بک ہوا تھا جو ایمپورٹرز کو 139 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی جہاز پورٹ پر نہیں لگا ہے۔ جب جہاز لگے گا اور ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب حساب لگے گا کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر آج 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 13:06:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 160 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہو گیا ہے 266/267 ریٹ آ رہا ہے۔ جہاز والے مال کی بیچ نہیں ہے۔ فل حال ڈالر کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 15 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott