+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 07 2023 16:30:34
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 13350 جبکہ اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ 13330/35 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودوں کی 14000 روپیہ کوئنٹل جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے لیکن مجموعی طور پر زبردست تیزی کے امکانات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے 20/25 نومبر کے سودے 16200/300 تک ہو گئے ہیں۔ ملیں بہت ٹائیٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں ریڈی میں سیلنگ نہیں دیتی۔ تاہم فاروڈ میں اگر کوئی بڑھا کر ریٹ لگاتا ہے تو اسے مال ملتا ہے ورنہ نہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد اور یونائیٹڈ شوگر ملز سے لوڈنگ بھی بھرپور ہے۔ گنے کی سرکاری قیمت 425 روپیہ من مقرر ہوئی ہے۔ دوسری جانب چینی کی قیمتیں فکس کرنے کے متعلق آج عدالت میں کیا کچھ ہوا۔ ان سب چیزوں پر ایک وڈیو یو ٹیوب چینل پر کچھ دیر بعد نشر ہو گی دیکھنا نہ بھولئے گا۔