+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 19 2025 13:23:28
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 26500/27500 روپیہ من تک بھاؤ ہیںں جیسی کوالٹی ویسا بھاؤ ۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ لائنوں پر مال ختم ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔فل حال حاضر میں مال شارٹ ہیں جبکہ لودھراں جامپور کی نئ فصل چھٹے مہینے میں آتی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں شہزادی کوالٹی ڈنڈی والی 21500 جبکہ ڈنڈی کٹ 25000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں بھی افغان مہاجرین پر سختی کی وجہ سے کاروبار متاثر ہے۔ نئے کام نہیں ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں افغانی ڈنڈی والے مال 19000 جبکہ جبکہ ڈنڈی کٹ 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان میں بھی بہتری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کے مال دبئ کے زریعے بکنگ کے ریٹ تو موصول ہو رہے ہیں 1650 ڈالر تک سنم ڈنڈی والے مال کے جو کے 23000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے لیکن وہ امپورٹرز نہیں منگوا رہے ہیں۔ کیونکہ انڈیا کے مال ڈائریکٹ امپورٹ نہیں ہوتے ہوئے۔ ان کو دبئ منگوا کر ان کی پیکنگ تبدیل کر کے پھر بھیجا جاتا ہے اور ان مالوں میں پورٹ پر کلیئرنگ میں وقت کا مسئلہ بھی بن جاتا ہے۔ بعض دفعہ کسٹم والے سختی کر دیتے ہیں مال کلئر ہونے میں ہی مہینہ لگ جاتا ہے۔ زیادہ وقت لگنے کی صورت میں مال کالے ہو جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا تو رجحان ہے لیکن مرچ خطرناک آئٹم ہے اس میں کوالٹی کے بھی کافی مسئلے ہوتے ہیں۔ پیسائ والے زیادہ تر مکس کر کے ہی بیچتے ہیں۔