+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 20 2023 11:15:16
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 400 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 18200 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں تھر پارکر کوالٹی کے ریٹ 18500 تک موصول ہوے ہیں خریدار بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق میل کا ریٹ 225 روپیہ کلو تک ہے جبکہ گم بھی 1300/1350 ڈالر کے لیول پر ہے جسکی وجہ سے ملرز کو وارہ بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گوارہ انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور نیا گوارہ دسمبر میں شروع ہو گا اس لئے ٹائم بہت پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اسٹاکسٹ انتہائی مضبوط ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تھل پنجاب میں بھی گوارہ کی کاشت ہو گئی ہے۔ جبکہ تھر پارکر میں بھی کاشت ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن پر ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بیجائی اچھی ہو گئ ہے تاہم بارش کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب تھر پارکر میں بھی اچھی کاشت ہو گئی ہے کل رات تھر پارکر میں بہت اچھی بارش ہوئی ہے۔ تقریباً پورے تھر پارکر میں ہی بارش ہوئی ہے۔