+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 05 2025 17:58:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ 50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 16000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈھرکی اے کے 15975 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں 14 مئی کی پیمنٹ پر جے ڈی ڈبلیو 16225 جبکہ ڈھرکی اے کے ٹی 16190 کا گاہک ھے۔ مئ کے سودوں کا 16650 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ کہ جے ڈی ڈبلیو مل اپنی چھے کی چھے ملوں کا مال سیل نہیں کر رہی ہے۔ یعنی مل کی بیچ نہیں ہے حاضر میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔ لوگ ابھی ڈر ڈر کر خریداری کر رہے ہیں تاہم جہاں گاہکی نے تھوڑا زور پکڑا مارکیٹ فورأ تیزی کی طرف گھوم جاے گی۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔