+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 30 2022 13:42:46
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد دن کے اوقات میں تقریباً 100 روپیہ کوئنٹل مندہ ہو گئی تھی تاہم اس وقت دوبارہ 35/40 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 7935/40 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج میڈیا پر وزیراعظم کا بیان تھا کہ چینی کی ایکسپورٹ کی فل الحال اجازت نہیں دے سکتے جب کرشنگ سیزن اسٹارٹ ہو گا پھر دیکھیں گے۔ اس بیان کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی اور سٹے بازوں نے مارکیٹ میں مال پھینکنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں 100 روپیہ کوئنٹل مندہ ہو گئ۔ تاہم شام کے اوقات میں سٹہ باڑوں نے دوبارہ مال لینا شروع کیا تو 35/40 کی تیزی بھی دیکھی گئی۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دن میں ملوں نے بھی کافی چینی فروخت کی ہے۔ اور اس خبر کی وجہ سے ٹریڈرز کے جذبات تھوڑے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ فل الحال پرافٹ ٹیکنگ ہی کرنی چاہیے۔  کیونکہ مارکیٹ کی صورتحال غیر یقینی ہے۔