+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 29 2025 23:18:21
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا مال 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن کے آخری سودے 25950 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر میں بھی گزشتہ دو دن میں 150 ڈالر مارکیٹ ٹوٹی ہے اور 1950 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 1950 والا برسیم 25560 تک پڑتا ہے کراچی پورٹ پر۔ فل الحال انٹر بنک میں ڈالر 283 کا ھے۔ لیکن انٹر بنک میں ڈالر بڑھنے کے امکانات ہیں اس لئے ایمپورٹرز ڈالر کا ریٹ 290 گن کر کاسٹ نکالتے ہیں۔ ہم بھی آپ کو 290 کے بنک ریٹ کا پڑتا بتاتے ہیں۔ بعض اوقات شیخو پورہ اور واہنڈو کی ریپوٹ مس ہو جاتی ہے۔ لیکن ایک چیز ذہن میں رکھیں برسیم کی مارکیٹ کراچی کے اور مصر کے ریٹ سے چلتی ہے۔ مصر اور کراچی کی نبض ہاتھ میں ہو تو شیخو پورہ کو چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لئے اگر آپ انٹرنیشنل مارکیٹ کے ریٹ کو فالو کیا کریں۔ ابھی مصر میں فصل آنے میں تھوڑا وقت ھے۔ ان شاءاللہ عید کے بعد تھوڑی تھوڑی آمد شروع ہو جاے گی۔ صحیح آمد 20 جون کے بعد ہو گی۔ جولائی فل فلیج آمد کا مہینہ ہوتا ہے مصر میں۔