+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 14 2025 23:37:22
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 11100/200 کے لیول پر رکا ہوا ہے لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جوں جوں مارکیٹ میں ڈیمانڈ آتی جاے گی مارکیٹ ان شاءاللہ بہتر ہوتی جاے گی۔ پشاور مردان والی سائیڈ پر چارہ جات میں دیسی باجرہ بکنا شروع ہو گیا ہے۔ جون میں پنجاب اور جنوبی پنجاب کا ڈیمانڈ بھی ساتھ مل جائے گی۔ مارکیٹ میں اتنے زیادہ مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تھل کی منڈیوں کے بیوپاری ریٹ تو دے دیتے ہیں لیکن خالی ریٹ ہی ہیں کھل کر مال نہیں ملتا۔ آج دو تین دن ہو گئے ہیں تھر پارکر کے علاقوں سے بھی بیچ نہیں ہے۔ ان شاءاللہ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔