+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 18 2025 04:39:36
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی میں تیزی کے اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج حکومت نے ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی 15500 میں مانگی ہے جسے حکومت رمضان المبارک کے بعد بھی سستے بازاروں میں بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم ملوں نے 17500 روپیہ میں رضا مندی ظاہر کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ بیچ میں کہیں نا کہیں فیصلہ ہو سکتا ہے۔ اگر ملیں چینی گورنمنٹ کو 15500 میں بھی دے دیں تو اس میں سیل ٹیکس شامل نہیں ہوتا ملوں کی تقریباً 17700/800 کے لیول پر بکے تو 15500 صافی بچتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بھی تیزی کی خبر ہی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ فارمولا ہو سکتا ہے طے ہو جائے اگر نہ بھی طے ہو تب بھی ملوں کی لوڈنگ بند ھے جس سے بڑے شہروں میں چینی کی قلت کا خدشہ ہے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زبردست ڈیمانڈ کے دن ہوتے ہیں۔ پھر اس کے علاؤہ ایک اور فیکٹر بھی ہے پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے 5 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور 5 اپریل کو ہفتہ کا دن آتا ہے اور 6 اپریل کو اتوار ھے لحاظ مارکیٹ ہی 7 اپریل کو اوپن ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کے سودوں کی پیمنٹ کا لین دین 7 اپریل کو ہو گا اس میں بہت زیادہ دن پڑے ہوے ہیں اس لئے مارکیٹ میں فارورڈ کے سودوں کا لوڈ نہیں پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین ان ریٹوں میں چینی کی خریداری کا مشورہ دے رہے ہیں کہ جیسے ہی مارکیٹ میں گاہکی نکلی مارکیٹ شوٹ اپ ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاؤہ یہ چیز بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بڑی ملوں کے جون تک سودے بک چکے ہیں اور ملیں حاضر میں مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ھے۔