+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 18 2025 00:19:53
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حمزہ شوگر ملز کے سودے 15800 تک ہوے ہیں جبکہ الائنس شوگر ملز کے سودے 15650/700 تک ہوے ہیں۔ پنجاب میں حمزہ شوگر ملز کی لوڈنگ کھلی ہوئی ہے باقی تمام ملوں کی لوڈنگ بند ھے سندھ میں الائنس کے علاؤہ باقی شوگر ملز کی لوڈنگ بند ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کی ملوں کو کہا ہے سیل ٹیکس ریٹرن 16000 سے جمع کرائیں جبکہ ملوں کے سودے 13500/14000/14500/15000 کے لیول پر بکے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں ملوں نے لوڈنگ بند کر دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ خبر تیزی کی خبر محسوس ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی بعض ماہرین سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اگر چند دن مزید لوڈنگ بند رہی تو بڑے شہروں میں چینی کی قلت ہو جائے گی۔ اور 19/20 رمضان المبارک کو مزید گاہکی بھی نکلے گی کیونکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں میٹھائیوں کی بہت بڑی لاگت ہوتی ہے۔ اور پائپ لائن بالکل خالی ہونے کے امکانات ہیں۔ اگر پائپ لائن خالی ہو جاتی ہے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تگڑی گاہکی نکلتی ہے تو صورت حال تیزی کی طرف جا سکتی ہے۔ یہ تو تیزی کا پہلو تھا۔ دوسری جانب حکومت بھی بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور ڈیلروں کو ابھی تک قید سے رہائی نہیں مل رہی بلکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے فل الحال ڈیڈ لاک ہے۔ حکومت اور ملوں کے درمیان ابھی تک کچھ طے نہیں پا سکا۔ جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے ڈیلر حضرات اپنی سیٹوں پر نہیں بیٹھ رہے اور رو پوش ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوئی کام سننے میں نہیں آ رہا۔ البتہ ایک بات ضرور ہے ریٹیل کی سطح پر چینی روزانہ فروخت ہو رہی ہے اور ملوں سے لوڈنگ بند ھے جس سے پائپ لائن بہت زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ایک دفعہ پائپ لائن زیرو ہو جائے تو تو دوبارہ بھرنے میں وقت لگتا ہے دوسری جانب رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے میں دن تھوڑے ہی رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج سینٹرل پنجاب کے کئی شہروں میں چینی کے ریٹ شوٹ اپ ہوے ہیں اگر لوڈنگ بند رہی تو سینٹرل پنجاب کے شہروں میں مقامی سطح پر مزید تیز ہو جائے گی چینی۔