+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 07 2025 04:55:41
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ایل ڈی سی ٹو جہاز کے مالوں کی 190 روپیہ کلو کی بیچ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز 18 مارچ پھر ایک جہاز 28 مارچ کو کراچی پورٹ پر لگنا ھے۔ جبکہ 10/15 اپریل کو بھی ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 14 مارچ کو ییلو پیس کا جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی ماہر قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کالا چنا کے تین جہازوں کے علاؤہ ییلو پیس کے دو جہاز بھی مزید بک ہوے ہوے ہیں۔ جبکہ کینیڈا سے ایک دو جہاز مسور کے بھی ہیں۔ اس لئے پورٹ پر آمد بہت زیادہ ہے۔ اس لئے کالا چنا انتہائی محتاط ہو کر کام کرنا چاہیے۔ بلکہ ییلو پیس اور مسور وغیرہ میں بھی احتیاط کرنی چاہیے۔ جہازوں کے علاؤہ مونگ۔ ماش۔ سفید چنا رشیہ آسٹریلیا کینیڈا امریکہ کنٹینر کی شکل میں بھی کافی بکنگ ہوئی ہوئ ہے۔ لحاظہ دالوں میں محتاط انداز اپنا کر کام کریں۔ بعض اوقات پورٹ پر آمدن کے انبار لگ جاتے ہیں تو مارکیٹ میں پیسے کا بحران اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ ہر چیز منہ کے بل گر جاتی ہے۔ کالا چنا ماہرین کے مطابق مزید مندہ ہونے کے امکانات ہیں۔ کراچی پورٹ پر اگر کوئی آئٹم کی مارکیٹ کریش کر جاے تو ساتھ دوسری آئٹم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔