+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2024 12:51:17
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ کوالٹی 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ جامپور کوالٹی 500/1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جامپور کوالٹی کے مالوں کی اس بار کوالٹی ہلکی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا مارکیٹ کافی کمزور ہوئ ہے۔ ہفتہ دس دن پہلے سنم درمیانی کوالٹی کا ریٹ 150 روپیہ کلو تھا جو کہ 30 روپیہ کلو کم ہو کر ابھی 120 روپیہ کلو تک آ گیا ہے گنٹور منڈی میں۔ جبکہ تیجا درمیانی کوالٹی کا ریٹ 170 روپیہ کلو تھا جو کہ کمزور ہو کر 140 ہو گیا ہے۔ یہ درمیانی کوالٹی کے ریٹ ہیں اور انڈین کرنسی میں ہیں۔ اچھی کوالٹیوں کے ریٹ 20/30 روپیہ کلو زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ وہاں کی لوکل گنٹور منڈی کے ریٹ ہیں اس پر اخراجات الگ سے شامل ہوتے ہیں۔ وہ شامل کر کے ایکسپورٹ میں ریٹ آتا ہے۔ ابھی تیجا مرچ کوالٹی کے حساب سے 2400 سے 2550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 30000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تیجا کوالٹی چائنا امپورٹ کرتا ہے اس لیے اس کا ریٹ سنم کوالٹی سے بھی زیادہ ہے۔