+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 06 2024 13:43:46
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 13750 پاپولر 13700 العریبیہ 13650 سفینہ 13650 المعیز 2 13625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہی ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13600 کمالیہ کشمیر 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپر سندھ میں گھوٹکی 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 12950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اے کے ٹی 13030 ڈھرکی 13040 زیریں سندھ میں ٹنڈو چمبڑ لاڑ کھوسکی وغیرہ 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ نوڈھیرو 12950 کرن 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے مارکیٹ کمزور ہو کر 13340 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے تھے تاہم ابھی دوبارہ 13370/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پیمنٹ پریشر بھی ہے اور گاہکی بھی ٹھنڈی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گروپوں میں کمشنر کراچی کا نوٹس گھوم رہا ہے جس میں انہوں نے ہول سیل ریٹ 123 اور ریٹیل ریٹ 130 مقرر کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس طرح ڈائرکٹ کوئ بھی ادارہ قیمت مقرر نہیں کر سکتا ہے۔ پرائس کنٹرول مانیٹری کے لیے سب سے پہلے حکومت ایک کمیٹی بناتی ہے اور حکومت کی طرف سے مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں۔ ڈیمانڈ سپلائی پیداوار کھپت منافع وغیرہ ساری چیزوں کو مد نظر رکھ کر پھر اس کے بعد ملز اور حکومت کے درمیان مزاکرات ہوتے ہیں جس کے بعد کوئ نتیجہ نکلتا ہے اور اس پر تمام ضروری حکام کی مہر لگی ہوتی ہے پھر اس قانون پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ جب بھی کسی خبر کی مکمل تصدیق ہو جائے اس کے شئر کرنی چاہیے۔ فل حال مارکیٹ میں پہلے سے ہی مارکیٹ دباؤ میں ہے اوپر سے مزید گھبراہٹ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ کی واضح صورت حال 9/10 تاریخ کو سامنے آ جائے گی۔ اگر ان تاریخوں میں بھی گاہکی نا نکلی تو مارکیٹ میں مزے داری نہیں رہے گی پھر۔