+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 24 2024 19:27:30
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کراچی گودام کے مالوں کے۔ جبکہ 35 ڈالر کم ہوئ ہے اور 1110 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13464.4 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس بار برما میں 8.5 لاکھ ٹن کی فصل کا تخمینہ ہے۔ لیکن بھارت میں ماش (اڑد) کی پیداوار اس سال 19 لاکھ ٹن تک ہے اور حال ہی میں تمل ناڈو میں بارشوں کی وجہ سے 8-10٪۔ فصل کم ہو سکتی ہے۔ انڈیا نے بنگلہ دیش کو بھی 30 ہزار ٹن ماش ثابت ایکسپورٹ کی ہے۔ بنگلہ دیش اگر ڈائرکٹ برما سے خریدے تو ڈیوٹی پڑتی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی کھپت 28 لاکھ ٹن تک ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق بھارت اس سال 7 لاکھ ٹن تک ماش ثابت برما سے امپورٹ کرے گا پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کی پچھلے سال کی فصل 21.5 لاکھ ٹن تک کی تھی جبکہ2023 کھپت 27 لاکھ ٹن تک کی تھی۔بھارت نے پچھلے سال 7 لاکھ ٹن ٹوٹل امپورٹ کی تھی ماش ثابت کی۔ بھارت میں 2019 میں ماش ثابت کی پیداور 16.5 لاکھ ٹن ، 2020 میں 18 ، 2021 میں 20 ،2022 میں 23 ،2023 میں 21، 2024 میں 19 لاکھ ٹن پیداوار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جلد ہی بھارت اور برما میں ماش ثابت کی تجارت روپیوں میں شروع ہو جائے گی۔ جس سے دونوں ممالک کو کافی فائدہ ہو گا۔ تقریباً دنیا میں 80 پرسنٹ تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں تجارت ڈالر میں ہوتی ہے۔ جس میں ٹیکس اور کٹوتی ہو جاتی ہے جب بھی کوئی ملک لوکل کرنسی میں بیوپار کرتا ہے تو کافی فائدہ ہوتا ہے ملک کی کرنسی کو۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان میں ماش ثابت کی امپورٹ اور کھپت دونوں میں کمی دیکھنے میں آئ ہے۔ تقریباً پچھلے پورے سال میں 1434 کنٹینر کی آمدن تھی۔ جس کی مین وجہ ماش ثابت کا ریٹ باقی دالوں کے مقابلے میں زیادہ تھا ٹریڈرز کھل کر کام نہیں کر سکے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فاروڈ شپمنٹ کے سودے اگر 1000 ڈالر کے لیول میں ملیں تو انٹرنیشنل مارکیٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے خریداری کرنی چاہیے۔