+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 08 2024 21:13:33
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ اور اتحاد 13250 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 13265/70 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 50 روپیہ کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13460/65 جیسی صورت بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ آج سینٹرل پنجاب کی ملوں نے گنے کے ریٹ کم کئے جس کے نتیجے میں آج 1223 ٹرالیاں گنے کی کم آئیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک آدھ دن تک گنے کے ریٹ دوبارہ بڑھ جائیں گے۔  چینی کا تعلق بھی گنے کی قیمتوں سے ہی منسلک ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق وقتی طور پر مارکیٹ چپ ضرور ہے ریٹیل میں ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے سال چینی تقریباً 67 لاکھ پچاس ہزار ٹن بنی تھی۔ اس سال چینی پچھلے سال سے کم بننے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بعض ماہرین 10 لاکھ ٹن چینی کم بننے کی باتیں کرتے ہیں۔  یہ ایک فرضی اندازہ ھے اس میں کمی بیشی ممکن ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں ہمارے پاس تقریباً بہتر اعدادوشمار آ جائیں گے۔ 10 فروری تک اندازہ ہو جاتا ہے کہ چینی کتنی بنے گی۔ البتہ ایک بات طے ہے کہ چینی کم بنے گی۔ اس لئے فل الحال حوصلہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ چینی میں ہر وقت فارورڈ کے سودے ہوتے ہیں اس میں مندہ کھیلنے والے پہلوان بھی اپنا پورا زور لگاتے ہیں۔  تیزی والے بھی زور لگاتے ہیں۔ اس لئے گھبراہٹ کی بات نہیں ہے۔ صرف صبر کی ضرورت ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ صبر والوں کے ساتھ ھے۔