+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 21 2023 13:10:13
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 14800/14900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 1120 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن گاہکی ٹھنڈی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا نے پچھلے سال برازیل میں دالوں کی کاشت کے متعلق اقدامات کئے تھے جس کے نتیجے میں اس سال انڈیا میں برازیل سے ماش کی آمدن شروع ہو گئ ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اگلے مہینوں میں تقریباً 1000 کنٹینر انڈیا میں آئے گا۔ کوالٹی میں موٹا دانا نظر آ رہا ہے۔ فل حال انٹر نیشنل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ اور لوکل مارکیٹ تو پہلے سے ہی پڑتے سے کافی اونچی ہے۔ تھائی لینڈ کوالٹی بھی مال ہیں کراچی مارکیٹ میں وہ ایس کیو سے 200/500 کم ریٹ میں بکتے ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ تھائی لینڈ ماش میں پیلا دانا ہوتا ہے۔