+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 17 2023 16:15:19
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں روپیہ آدھا روپیہ کلو ہم ہوے ہیں اور 105 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پورٹ پر آمد کا دباؤ ہے۔ کل بھی ایم ایس سی شپنگ لائن کا ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ آج کل مینیفسٹ نہیں آتی جس کی وجہ سے صحیح تعداد معلوم نہیں ہوتی لیکن اندازہ ہے 100 کنٹینر سے اوپر ہی پورٹ پر آمد ہو گی۔ بکنگ 330 ڈالر ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 107 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انویسٹرز فل الحال ییلو پیس کی خریداری میں کود نہیں رہا کیونکہ گوداموں میں مال بھی پڑے ہوئے ہیں جبکہ پورٹ پر بھی آمد ہے۔ تاہم اب امپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ لیکن پرانی بکنگ کے مال ابھی پائپ لائن میں ہیں اس لئے ملا جلا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔