Cumin | زیرہ
Sep 23 2025
Jun 29 2022 10:59:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 150/200 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 9750/9800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بھی لوگوں کے جزبات گرم ہو گئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں مال اتنے زیادہ نہیں جو بھی تھوڑے تھوڑے مال پورٹ پر آ رہے ہیں ِبک جاتے ہیں۔ پورٹ پر کھل کر آمدن نہیں ہو رہی ہے۔ ماش ثابت ایس کیو بکنگ 1130 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 9914 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں نیچے آیا ہے اور 205 روپیے تک ہے انٹر بینک میں .
Jun 29 2022 10:37:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں 6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں اور فیصل آباد منڈی میں 6500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کالا. چنا کراچی 169/70 روپیہ کلو جبکہ فیلکن 173 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 670 ڈالر ہے اچھی کوالٹی جو کہ کراچی پورٹ پر 140.96 روپیہ کلو کا پڑتا ہے جبکہ سی ایچ کےایم کوالٹی 640 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 140.38 روپیہ کلو کا پڑتا ہے ۔ڈالر انٹر بینک میں نیچے آیا ہے اور 205 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 28 2022 16:59:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا باریک کراچی مارکیٹ میں برما وی 2 کوالٹی 212 روپیہ کلو وی 7 222/224 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 210 روپیہ کلو رشین چیکو کوالٹی 220/225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔انڈیا 8 ایم ایم 270 ارجنٹینا 8 ایم ایم 280 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس 280/285 انڈیا 9 ایم ایم 290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ پورٹ پر 22 مزید کنٹینر کی آمدن تھی مختلف قسم کے سفید چنے کی۔ انڈیا 12 ایم ایم 340 جبکہ امیریکا 9 ایم اہم 350/60 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 28 2022 16:49:05 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 240/45 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی 245 میں کام ہو جاتے ہیں۔ ہلکی کوالٹی 240 سمجھنا چاہیے۔ کراچی میں مال کم ہیں۔ نپر مسور کراچی 238 کی سیلنگ ہے گاہک 235 تک بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا کی مارکیٹ کافی ٹوٹ گئی ہے 825 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 182/83 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ نپر مسور 860 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 190 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کا رحجان ہے۔ اس لئے احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت کے مطابق خریداری کریں۔ کیونکہ جب پورٹ پر آمد ہو گی مارکیٹ ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔ .
Jun 28 2022 16:25:04 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 108 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ خریدار 107.50 کا بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی پہلے سے تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ کراچی میں لمبے چوڑے مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج ایسٹ یورپ کے ایک ملک مالڈووا سے 80/90 کنٹینر کی بکنگ ہوئی ہے 500 ڈالر میں۔ جولائی اگست شپمنٹ کی۔ یہ مال تقریباً ڈھائی ماہ بعد پاکستان کی پورٹ پر پینچے گا اور کراچی آکر 111.75 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ بہتر رہنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Jun 28 2022 16:11:36 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں۔ 6825 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 170/174 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ بہتر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کراچی کے گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب تھل سے بھی روزانہ کی بنیاد پر ملرز خریداری کر رہے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ آسٹریلیا سے جون میں جو جہاز لوڈ ہوا ہے وہ 5/7 اگست تک کراچی پہنچے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ عید الاضحی سے پہلے کوئی بڑی آمد کراچی پورٹ پر متوقع نہیں ہے۔ جب تک کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ مئ میں پاکستان کیلئے کتنی لوڈنگ ہوئی ہے اسکا ہمیں 6 جولائی تک پتا چل جائے گا۔ لوڈنگ کے اندازے سے ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ جولائی میں کتنا مال پورٹ پر لگے گا۔ .
Jun 28 2022 16:08:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9600 روپیہ من کا خریدار بن جاتا ہے۔ گزشتہ روز پورٹ پر مال لگنے کے باوجود مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں بکنگ 1160 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں ماش کی کاشت کم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ گزشتہ دو تین سال میں کاشتکاروں کو خاطر خواہ منافع نہیں ملا ہے دالوں کی کاشت میں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کسان ماش کی کاشت پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ حتمی تعداد تو ایک ماہ بعد ہی پتا چلے گی کہ کتنی کاشت کم ہوئی ہے۔ لیکن ابتدائی اندازے کے مطابق فل الحال کم بیجائ کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے ماش کا اس لئے جب انڈیا میں بیجائ کم ہو گی تو اسکا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ 1160 والا ماش کراچی پورٹ پر آکر 10275 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی پورٹ پر آمد کے باوجود مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jun 28 2022 13:02:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 50 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔عید کے بعد پیمنٹ پر 6875 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بیچ کم ہے۔ .
Jun 28 2022 11:28:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا باریک کراچی مارکیٹ میں برما وی 2 کوالٹی 212 روپیہ کلو کی بیچ ہے گاہک نہیں ہے جبکہ وی 7 222/224 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی کے کوئ کام تو نہیں ہوئے لیکن وہ برما وی 2 کوالٹی سے 5/6 روپیہ کلو نیچے ہی بکتے ہیں۔. رشین چیکو کوالٹی 220/225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 207.5 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ پورٹ پر 30 کنٹینر کی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آگے پورٹ پر آمدن متوقع ہے۔ ایتھوپیا 6/7/8 پورٹ پر 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔انڈیا 8 ایم ایم 270 ارجنٹینا 8 ایم ایم 280 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 14 کنٹینر کی آمدن تھی۔ کینیڈا 8/9 مکس 280/285 انڈیا 9 ایم ایم 290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ انڈیا 12 ایم ایم 340 جبکہ امیریکا 9 ایم اہم 350/60 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 28 2022 11:16:12 3 years ago
0 Comments
پاکموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 109 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے نیچے ییلو پیس دال کی گاہکی سست ہے۔ بکنگ رشیا سے 500 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جبکہ انڈیا سے بھی 500 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ 500 ڈالر والی ییلو پیس کراچی پورٹ پر 113.08 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott