+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 28 2022 16:25:04
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 108 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  خریدار 107.50 کا بن جاتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی پہلے سے تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔  کراچی میں لمبے چوڑے مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج ایسٹ یورپ کے ایک ملک مالڈووا سے 80/90 کنٹینر کی بکنگ ہوئی ہے 500 ڈالر میں۔ جولائی اگست شپمنٹ کی۔ یہ مال تقریباً ڈھائی ماہ بعد پاکستان کی پورٹ پر پینچے گا اور کراچی آکر 111.75 تک پڑتا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ بہتر رہنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔