+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 28 2022 16:08:10
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9600 روپیہ من کا خریدار بن جاتا ہے۔  گزشتہ روز پورٹ پر مال لگنے کے باوجود مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں بکنگ 1160 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔  انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں ماش کی کاشت کم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔  گزشتہ دو تین سال میں کاشتکاروں کو خاطر خواہ منافع نہیں ملا ہے دالوں کی کاشت میں۔  یہی وجہ ہے کہ اس سال کسان ماش کی کاشت پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔  حتمی تعداد تو ایک ماہ بعد ہی پتا چلے گی کہ کتنی کاشت کم ہوئی ہے۔  لیکن ابتدائی اندازے کے مطابق فل الحال کم بیجائ کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔  چونکہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے ماش کا اس لئے جب انڈیا میں بیجائ کم ہو گی تو اسکا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔  1160 والا ماش کراچی پورٹ پر آکر 10275 روپیہ من تک پڑتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ کراچی پورٹ پر آمد کے باوجود مارکیٹ گرم ہے۔