Sugar | چینی
Jan 27 2025
Jun 05 2023 10:54:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 13800/13850 روپیہ من کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے گوداموں میں لمبا چوڑا اسٹاک بھی نہیں ہے جبکہ ریٹیل میں خریدار بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ بکنگ کے آخری ریٹ 1120 ڈالر تک موصول ہوے تھے ابھی تازہ ریٹ موصول نہیں ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 286.30 روپیہ تک ہے۔ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جون میں ڈالر کی فراہمی کی قلت کے کے امکانات ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Jun 03 2023 16:18:14 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوا ہے اور 13750 سے 13800 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا میں گورنمنٹ نے ماش ثابت اور ارہر دال پر اسٹاک لمٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات اٹھاتی رہتی ہے۔ اس سے برما میں ماش ثابت کی مارکیٹ میں کمی کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ .
Jun 03 2023 11:42:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو گوالٹی کراچی مارکیٹ 13800/13850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے ۔ .
Jun 02 2023 14:17:55 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 13850 روپیہ من تک ریٹ ہیں۔ آج فیصل آباد مارکیٹ بند ہے ۔ جسکی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Jun 01 2023 16:53:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 14200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 13900 روپیہ من تک ریٹ ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپیہ تک ہے۔ بکنگ 1120 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے۔ .
Jun 01 2023 11:25:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13800/13850 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کا پڑتا مہنگا ہے لیکن ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں مال بکتا بھی نہیں ہے۔ جہاں کہیں گاہکی آتی ہے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہو جاتی ہے۔ .
Jun 30 2022 15:36:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 9600/9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Jun 30 2022 11:16:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 10050 روپیہ من جیسے حالات ہیں چمن ماش کے 10100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jun 29 2022 15:40:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9675 تک کام ہوے ہیں۔ عید کی جے بعد کی پیمنٹ پر 9800 تک کام ہوے ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ شام کے اوقات میں 10 ڈالر مندہ ہوئی ہے اور 1120 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیکنیکل ریسرچ ٹیم نے ایک ٹیکنیکل چارٹ تیار کیا ہے ڈاٹا سائنس کی روشنی میں جس سے اندازہ ہوتا ہے ماش ثابت 1375 ڈالر تک جا سکتا ہے۔ نیچے دئیے گئے چارٹ میں واضح دیکھ سکتے ہیں کہ انورس ہیڈ اینڈ شولڈرز پیٹرن بنا ہے جو تیزی کی علامت کو ظاہر کرتا ہے۔ماش ثابت پر ٹیکنیکل تجزیہ .
Jun 29 2022 10:59:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 150/200 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 9750/9800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بھی لوگوں کے جزبات گرم ہو گئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں مال اتنے زیادہ نہیں جو بھی تھوڑے تھوڑے مال پورٹ پر آ رہے ہیں ِبک جاتے ہیں۔ پورٹ پر کھل کر آمدن نہیں ہو رہی ہے۔ ماش ثابت ایس کیو بکنگ 1130 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 9914 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں نیچے آیا ہے اور 205 روپیے تک ہے انٹر بینک میں .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott