+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 03 2023 16:18:14
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوا ہے اور 13750 سے 13800 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا میں گورنمنٹ نے ماش ثابت اور ارہر دال پر اسٹاک لمٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات اٹھاتی رہتی ہے۔ اس سے برما میں ماش ثابت کی مارکیٹ میں کمی کے امکانات ہو سکتے ہیں۔