Sugar | چینی
Jan 15 2025
Jan 03 2023 11:58:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 10200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 10600 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 11000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 21 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Jan 03 2023 11:46:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 141 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سٹے میں ہی کام ہو رہے ہیں۔ فل حال حاضر میں نیچے دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ دوسری جانب بکنگ 10/20 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 480/490 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Jan 03 2023 11:35:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل منڈیوں میں 7700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بڑی منڈیوں میں جن میں پشاور فیصل آباد کراچی حیدر آباد وغیرہ میں نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jan 03 2023 11:26:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 8000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں پرانی مونگ کے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تنزانیہ مونگ کے 7000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مجموعی طور مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ سٹاکسٹ مضبوط ہیں اور سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Jan 03 2023 11:22:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں نمبر 1 کوالٹی 151 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 149 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کالا چنا اسٹریلیا سے کراچی پورٹ پر 40 کنٹینر کی آمدن تھی۔ کالا چنا تنزانیہ 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ کے مال اچھے ہیں۔ بھنائ والے بھرپور خریدار ہیں اس لیے مارکیٹ تیز ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 02 2023 18:36:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8370/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 7 جنوری کی پیمنٹ پر 8420 کا خریدار ہے جبکہ جنوری کے سودوں کا 8620 کا گاہک ہے۔ فل الحال سٹہ بازوں نے لاؤ لاؤ شروع کی ہے۔ تاہم دسمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ کل مزید سیٹلمنٹ ہو گی۔ .
Jan 02 2023 17:40:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی دال کوالٹی مارکیٹ میں مال سب تھوڑے ہی رہ گئے ہیں 178 جیسے حالات ہیں لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ کرمسن کراچی 180/81 جبکہ اچھی کوالٹی 183/84 جیسے حالات ہیں پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر 182/83 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد منڈی میں ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر پارٹی سیل نہیں کر رہی ہے اکا دکا کوئی بیچتا ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کہتے ہیں کل انٹر بنک میں ڈالر کا رخ دیکھ کر کام کریں گے۔ بکنگ نپر مسور کی 730 جبکہ کینیڈا سے 740/50 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ ایک ایمپورٹر سے گفتگو ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک ایل سی نہیں کھول رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب 17 جنوری کو ایک جہاز بھی پورٹ پر لگنا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں کرمسن 308 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جبکہ نپر نگیٹ کے 65 کنٹینر آے ہیں کراچی پورٹ پر۔ ٹوٹل 373 کنٹینر بنتے ہیں۔ .
Jan 02 2023 17:26:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں پورٹ 230/232 گودام کے اچھے مال 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ لیکن بیچ انتہائ کم ہے۔ گاہک بن جاتا ہے مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ رشین چیکو کراچی پورٹ پر دسمبر کے مہینے میں 519 کنٹینر کی آمدن تھی رشیا سے ۔اسٹریلیا 6/7/8 255/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا سے 75 کنٹینر کی آمدن تھی دسمبر کے مہین میں اور سوڈان سے 41 کنٹینر کی آمدن تھی دسمبر کے مہینے میں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 275/280 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 5 کنٹینر کی آمدن تھی دسمبر کے مہینے میں۔ کینیڈا نئے اچھے مال 5 روپیہ کلو تیز ہوئے ہیں اور 295/300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ کم ہے۔ کینیڈا سے 81 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر دسمبر کے مہینے میں۔ ترکی 8 ایم ایم 300/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ترکی سے 6 کنٹینر کی آمدن تھی دسمبر کے مہینے میں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 315/325 جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا سے 6 کنٹینر کی آمدن تھی دسمبر کے مہینے میِں۔ .
Jan 02 2023 17:11:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو صبح کی پیمنٹ پر 8355/60 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوے ہیں۔ فروری کے سودوں کا 8600 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ کل کی مارکیٹ کو دیکھ کر خریداری کرنی چاہیے۔ کیونکہ سینٹرل پنجاب میں عبداللہ شوگر ملز والا کل تک 8400 میں بھی سیل نہیں کر رہا تھا جبکہ آج 8380 میں سیل کر گیا ہے۔ پاپولر بھی 8350 میں سیل کر گیا ہے۔ .
Jan 02 2023 17:04:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور نئی مونگ کے 7800 جبکہ پرانی مونگ کے 7950 تک کام ہوے ہیں۔ 45 دن کی پیمنٹ پر 8300 میں گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مونگ ثابت کے دسمبر میں 199 کنٹینر کراچی پورٹ پر آے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آگے اتنی زیادہ آمد متوقع نہیں ہے۔ جنوری کا مہینہ گزر جانے کے بعد ارجنٹائن اور برازیل سے بکنگ انتہائی مشکل کام ہو جائے گا کیونکہ اگر فروری میں ایمپورٹر بکنگ میں جاے گا تو لاطینی امریکہ کے ممالک سے تین چار ماہ لگ جاتے ہیں پاکستان کی بندر گاہ پر پہنچنے تک۔ اس لئے مونگ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott