Guar | گوارہ
Jan 25 2025
Oct 01 2022 15:56:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مندہ ہو گئ تھی تاہم شام کے اوقات میں دوبارہ اچھی گاہکی نکلی ہے اور مارکیٹ دوبارہ 90 روپیہ کوئنٹل تیز ہو گئ ہے۔ 7940 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اکتوبر کے سودے 8150/60 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Oct 01 2022 15:54:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں نئی 24800/25000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج سندھ میں سبز مرچ 20000 میں فروخت ہو گئی ہے۔ دوسری جانب آج کنری منڈی میں 3000/3500 بوری کی آمد تھی۔ امید ہے اگلے ہفتے تک آمد میں مزید کمی ہو جاے گی۔ .
Oct 01 2022 15:51:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 125 کا خریدار بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ 126 تک آتی ہے رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 01 2022 15:51:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9650 جیسے حالات بن گئے ہیں ملا جلا رجحان ہے .
Oct 01 2022 15:29:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر مسور 188/90 جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور جو ریگولر کوالٹی ہے کنٹینر والے مال 180 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ریٹیل کوالٹی مسور جس پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال فیصل آباد منڈی میں پہنچے ہیں تقریباً 3.50 سے 4 کلو فی 100 کلو گرام تک مٹی اور کچرا آرہا ہے۔ فیصل آباد کی دال ایسوسی نے آج فیصلہ کیا ہے کہ جو ایوریج مٹی اور کچرے کی ا رہی ہے اس کے حساب سے کٹوتی کی جاے گی۔ مسور کی مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ جہاز کے مال ی وجہ سے خریدار کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔ .
Oct 01 2022 15:12:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت نئی فیصل آباد منڈی میں 6750 پرانی 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ خالی ریٹ ہی تصور کرنا چاہیے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ اچھی ہو جانے کے امکانات ہیں۔ .
Oct 01 2022 15:02:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 7425/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ 182/3 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر کو پورٹ پر جو جہاز لگنا ہے۔ اس کے سودے پہلے 155 تک ہوے تھے آج 2/3 روپیہ کلو کی بہتری دیکھی گئی ہے اور 157/58 تک کام ہوے ہیں۔ حاضر میں فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Oct 01 2022 12:23:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہلکی کوالٹی مال کافی زیادہ ِبک رہے ہیں۔ جو مال پچھلے سال نارمل روٹین میں 3000 کے بھی نہیں ِبکتے تھے وہ اس بار 15000/16000 روپیہ من تک ِبک رہے ہیں۔ دوسری جانب اگے اچھی گاہکی نکلنے کے امکانات ہیں اور لائنوں پر آمدن کم ہونے کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ کنری منڈی میں 3000 بوری کی آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 27350 تک کام ہوے ہیں اور لونگی 2 نمبر مالوں کے 29450 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی بولی جاری ہے۔ .
Oct 01 2022 12:15:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 12200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 12600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔بیچے برابر سی گاہکی ہے۔ شیخوپورہ منڈی میں ریگولر کوالٹی 14000/15000 جبکہ پلانٹ والے مال کے 17000/17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 01 2022 12:03:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ 2/3 گاڑی کی آمدن تھی۔ شکر گڑھ نارووال بھی 2/3 گاڑی کی آمدن تھی۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ تھل لائن 6200/6250 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست تھی آج۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott