Guar | گوارہ
Jan 25 2025
Jul 14 2022 10:26:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 5300/5400 روپیہ من جیسے حالات ہیں حیدر آباد منڈی میں 5450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئ مونگ کے 5650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ابھی صحیح کام شروع نہیں ہوئے۔ چھٹی جیسا ماحول ہی ہے۔ تاہم سیلنگ کم ہے کیونکہ لائنوں پر مزید بارشوں کے امکانات ہیں جس کی وجہ سےمونگ کی فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ .
Jul 13 2022 16:49:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من جیسے حالات تھے بیچ نہیں ا رہی ہے۔ انویسٹرز آج بھی بھرپور خریدار تھے لیکن جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے بیچ رک گئی ہے۔ جمعرات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جاے گا۔ .
Jul 13 2022 16:46:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6750 ملتان 6625 جبکہ فیصل آباد 6500 روپیہ من پہ رکا ہوا تھا۔ کراچی 162/63 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ سینٹرل پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے آج کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ دوسری تمام دالوں میں کام بالکل نہیں تھا۔ اس لئے آج شام کی اپڈیٹ نہیں دی جاے گئ دوسری دالوں کی۔ .
Jul 13 2022 16:05:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 35 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7800 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ جولائی کے سودے 7900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں گاہکی خاموش ہے جبکہ ڈیلروں نے ملوں کو پیمنٹ کرنی ہے اس لئے سیلنگ پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوسری جانب کل ملیں بھی میٹنگ کر رہی ہیں کہ پول کر کے چینی کا ریٹ بڑھایا جائے تاہم ملیں اگر پول کرتیں بھی ہیں تو ڈیلرز کے ہاتھ میں جو مال ہیں وہ فل الحال بکنے کیلئے آئیں گے مارکیٹ میں۔ دوسری جانب ملیں پول کر کے انڈر پارٹی بھی مال فروخت کر جاتی ہیں۔ .
Jul 13 2022 12:57:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 212/222 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 218 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ وی 7 226/228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشیا 225/235روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بکنگ رشین چیکو 1000 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں چھٹی جیسا ماحول ہی ہے۔ نیچے کوئ کام کاج نہیں ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 211 روپے کراس کر گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی رسرچ کے مطابق رشیا اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں سفید چنوں کی 20% تک سپلائ کم ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔انڈیا 8 ایم ایم 262/263 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 263/265 کینیڈا 8/9 ایم ایم 267/270 انڈیا 9 ایم ایم 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 282 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم بکنگ 1340 ڈالر تک ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 301.68 روپیہ کلو کا پڑتا ہے ۔انڈیا 12 ایم ایم 335/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ امیریکا 9 ایم ایم 350/360 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jul 13 2022 12:48:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں چھٹی جیسا ماحول ہے۔ جبکہ کراچی مصری برسیم نیا 12500 روپیہ من تک کام ہوے تھے تاہم آج لوکل میں کام کاج سست ہے۔ دوسری جانب مصر کی مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاکستان کے امپورٹرز 1200 ڈالر کے خریدار ہیں لیکن سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی مصر کے ایک ایکسپوٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مصر میں کسان سیلنگ نہیں دے رہے ہیں جمعرات کو منڈی میں بولی ہو گی ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ 50 سے 100 ڈالر تیز کھلنے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 13 2022 12:17:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6750 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملتان 6600 فیصل آباد 6500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 162/63 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے جو جہاز کالا چنا اور مسور لے کر نکلا ہے وہ پہلے سنگاپور جاے گا۔ اس کہ بعد پتا چلے گا کہ پہلے انڈیا جاتا ہے پاکستان۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان آنے کی امید ہے۔ دوسری جانب مئی کے مہینے میں ٹوٹل 254 کنٹینر لوڈ ہوے ہیں آسٹریلیا سے اس میں سفید چنا بھی شامل ہے اور کالا چنا بھی شامل ہے۔ وقتی طور پر کراچی میں مال کی شارٹیج ہے جبکہ تھل میں بھی سیلنگ کم ہے صرف بارشوں کی وجہ سے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 605 ڈالر جبکہ نمبر ون کوالٹی 640 ڈالر ہے جو کراچی آکر بالترتیب 139 اور 147 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 211.50 تک ٹریڈ ہوا ہے جبکہ بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jul 13 2022 12:04:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 109 روپیہ کلو تک خریدار بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ 110 تک آتی ہے۔ کراچی کی ملوں میں ابھی تک لیبر نہیں پہنچی اس لئے تقریباً ملیں بند ہیں۔ بکنگ 485 ڈالر میں کام ہوا ہے ترکی سے جولائی سے لیکر 15 اگست تک شپمنٹ ہو گی۔ جو کراچی آکر 116.10 تک پڑے گی۔ ڈالر انٹر بنک میں 211.50 تک ٹریڈ ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں 3 جولائی کو جو ڈاکیومنٹ بنک میں آنے تھے انکو ابھی تک ڈالر نہیں ملے ہیں۔ اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے زندگی میں اس طرح کبھی بھی نہیں ہوا کہ بنک دس دس دن ڈالر ہی نہ دیں۔ یہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Jul 13 2022 11:53:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز 8075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ المعز 2 7975 جبکہ جھنگ زون میں سفینہ اور کشمیر 8000 جبکہ فیصل آباد کسان شوگر ملز 8075 کمالیہ 8000 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ 7840 آر وائی کے 7850 جے ڈی ڈبلیو 7835 اتحاد 7835 یونائیٹڈ 7835 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 7835 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں النور اور العباس 8000 مہران فاران 8050 شاہ مراد اور آبادگار 8060 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جولائی کے سودے 7920 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی تک جولائی کے سودوں کی پیمنٹ ملوں میں نہیں گئی ہے۔ جبکہ کل سے 14/15 جولائی کے سودے جو ملوں نے فروخت کئے ہوے ہیں انکی پیمنٹ بھی سر چڑھ جاے گی۔ جبکہ جمعرات سے بارشوں کا سلسلہ پورے پاکستان میں شروع ہو گا جو تقریباً 18/19 جولائی تک رہے گا۔ بارشوں کا سلسلہ انتہائی شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔ اس دوران حاضر میں ڈیمانڈ خاموش رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ .
Jul 13 2022 11:26:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9600/9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ زیادہ تر کاروباری حضرات مارکیٹوں میں نہیں آئے ہیں۔ ابھی تک کوئ کام کاج نہیں ہوئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott