+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 13 2022 12:04:54
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 109 روپیہ کلو تک خریدار بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ 110 تک آتی ہے۔  کراچی کی ملوں میں ابھی تک لیبر نہیں پہنچی اس لئے تقریباً ملیں بند ہیں۔ بکنگ 485 ڈالر میں کام ہوا ہے ترکی سے جولائی سے لیکر 15 اگست تک شپمنٹ ہو گی۔ جو کراچی آکر 116.10 تک پڑے گی۔  ڈالر انٹر بنک میں 211.50 تک ٹریڈ ہوا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں 3 جولائی کو جو ڈاکیومنٹ بنک میں آنے تھے انکو ابھی تک ڈالر نہیں ملے ہیں۔ اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے زندگی میں اس طرح کبھی بھی نہیں ہوا کہ بنک دس دس دن ڈالر ہی نہ دیں۔ یہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔