Millet | باجرہ
Jan 23 2025
Jun 06 2022 07:16:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا فیصل آباد 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گولی دھنیا 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پرانے اسٹاک کافی پڑے ہوے ہیں جبکہ ایران میں نئی فصل بھی چند روز تک شروع ہو جاے گی۔ .
Jun 06 2022 07:11:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی دوپہر کے اوقات میں 210/11 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ کرمسن مسور پورٹ کے سودے 213 پیک 215 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 216 جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ سپریم کوالٹی 218 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ نپر 960 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 تک پڑتا ہے۔ جبکہ کرمسن 930 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 199 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ جیسے ہی کوئی پورٹ پر مال لگنے شروع ہو گئے وہاں مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے .
Jun 06 2022 06:40:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی ایک روپیہ کلو تیز اوپن ہوئی ہے اور 106 کا خریدار بن گیا ہے جبکہ سیلنگ 106.5 تک آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ ڈالر انٹر بنک میں 200.40 پہ پہنچ گیا ہے۔ ایک گھنٹہ قبل 199.40 تھا۔ .
Jun 06 2022 06:38:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8225 بھلوال 8175 پاپولر 8175 سفینہ 8125 المعز 8125 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد زون کمالیہ اور کشمیر 8100 کسان 8150 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 7980/85 جے ڈی ڈبلیو 7940 اتحاد 7945 یونائیٹڈ 7940 اپر سندھ میں اے کے ٹی 7935 ڈھرکی 7935 گھوٹکی 7940 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں تھر پارکر۔ 8050 مہران۔ فاران میر پور 8060 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو جون کے سودے 8040 تک ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Jun 06 2022 06:33:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 8600/25 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 8875 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد 8850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ ایف اے کیو 910 اور ایس کیو 1010 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 199.40 کا ہو گیا ہے۔ ایس کیو کراچی پورٹ پر 8615 تک پڑتا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Jun 06 2022 06:23:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد 29500/30000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ ایرانی زیرہ سفید 31000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسکے علاوہ بکنگ بھی 50 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 2925 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 28300/500 تک پڑتا ہے۔ تاہم ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 06 2022 06:14:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 200/250 بوری کی آمد تھی۔ جبکہ وانڈو منڈی میں 100/150 بوری کی آمد تھی۔ ابھی بولی نہیں ہوئی ہے تاہم گزشتہ روز مارکیٹ گرم تھی۔ نارمل کوالٹی 11000 سے 13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ پلانٹ والے مال 13500/14000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز گاہک بہت تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری برسیم پرانا کراچی 10700/11000 تک کام ہوے ہیں۔ نیا برسیم کراچی اکتوبر ڈیلیوری کے سودے 14500 سے 15000 جیسے حالات ہیں ہیں مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انڈیا کیلئے پرانے برسیم کا 1100 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی آج 1.20 روپیہ تیز ہوا ہے اور 199.40 پہ پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 06 2022 06:07:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9100/9200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9300/9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 06 2022 06:05:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ 12000 سے 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ رکی ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 15000 سے 16500 جبکہ شہزادی کوالٹی 9000/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دریاؤں میں پانی کی انتہائی شارٹیج ہو گئی ہے جس سے نئے سیزن کی کاشت انتہائی متاثر ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی ختم ہوگیا ہے۔ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کی پانی کی کمی 22 سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ مجموعی طور پر مرچ ثابت میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ کیونکہ انڈیا جو دنیا میں 38% مرچ پیدا کرتا ہے وہاں مارکیٹ بہت تیز ہے۔ .
Jun 06 2022 06:02:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 2950/3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott