+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 07 2025 18:49:49
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 221 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں لیکن خالی ریٹ ہی ہیں کوئی ایمپورٹر چنا بیچنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ آج ہم نے کئی ایمپورٹرز سے چنا مانگا لیکن ہر ایمپورٹر یہی کہتا ہے کہ میری بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر 282.50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ بنک ڈالر نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چونکہ انڈیا اور پاکستان کی افواج آمنے سامنے ہیں اور جنگ کی کیفیت ہے جس کی وجہ سے ڈالر مزید بڑھ بھی سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ جب جنگ کی کیفیت ہوتی ہے تو خشک راشن کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آج کالا چنا نہیں بلکہ تمام دالیں تیز ہیں۔ مسور ییلو پیس مونگ وغیرہ سب گرم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا کی مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی 10 ڈالر تیز ھے۔

comment

Anees Ur Rehman – May 07 2025

Australia booking ka current rate kia ha.

Reply