+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 08 2023 13:10:38
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید مال 260/265 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ گولڈن مال 280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ گولڈن مالوں کا گاہک ہے جبکہ سفید مالوں کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 288.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی پورٹ 265 جبکہ گودان 270 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا سے مال انتہائ ناقص آئے ہیں۔ اسٹریلیا مالوں کا گاہک نہیں بنتا۔ کینیڈا 8/9 330/335 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی 8 ایم ایم مال 340 روپیہ کلو کام ہے۔ ۔ انڈیا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 410/415 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مال کم ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 450 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کے۔