+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 06 2025 12:59:23
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 24000/24500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ شہزادی کوالٹی ڈنڈی کٹ مال 22000 جبکہ ڈنڈی والے مال 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق عموماً دیکھا گیا ہے کہ ہائبرڈ مرچ کا جب بھی ریٹ 24000 سے اوپر جاتا ہے تو ہلکی کوالٹی مرچوں کا ریٹ بہتر ہونے لگ جاتا ہے۔ کیونکہ پیسائ والے مکس کر کے ہی استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب انڈیا بھی بازار 1000 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوا ہے انڈین کرنسی میں اور تیجہ کوالٹی کے 14000 جبکہ سنم کوالٹی کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ بکنگ 100 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور سنم کوالٹی کے 1750/1800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان منسٹری آف کامرس نے انڈیا کے مالوں پر پابندی لگا دی ہے جو گھما پھرا کر آتے تھے اور انڈین مال ٹرانزٹ والے مالوں پر بھی پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے اب انڈین مال کلئر کروانے میں مزید مسائل کا سامنا کر سکتا ہے۔